بہادر آباد،شہری کی فائرنگ سے ڈکیت زخمی
بہادر آباد تھانے کی حدود
میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شہری نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحہ سے
ڈکیت کو زخمی کر دیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع پاکر فرارپونے میں کامیاب
ہوگیا بعد ازاں ایس ایچ او بہادر آباد چوہدری شاہد کی پولیس پارٹی نے
کارروائی کرتے ہوئےشہری سے لوٹ مار میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار
کرلیا۔
ملزمان نے شہری عاقب سوریہ کی بھابی سے لوٹ مارکی کوشش کی جسے
شہری نے فائرنگ کر کرے ناکام بنادیا،واقعے کی اطلاع ملنے پربہادر آباد
پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم کو زخمی حالت میں بذریعہ چھیپا ایمبولینس کے
زریعے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے موٹر سمیت
فرار ہوگیا جسکی تلاش کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزم سے
اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش کا آغاز
کردیا گیا ہے۔