لاہور،نیا پاکستان بنے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا ہے اور ایک ایک کرکے سارے جھوٹ سامنے آرہے ہیں،خواجہ سعد رفیق
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں رکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور لوگوں کو سہولیات دی گئیں۔
لاہور
میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان
بنے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا ہے اور ایک ایک کرکے سارے جھوٹ سامنے آرہے ہیں، آج
بجلی، آٹا اور سیمنٹ سمیت دیگر اشیا مہنگی ہوگئیں، اس بار بجلی کے بل نہیں
عوام کو بجلی لگائی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضمنی
انتخابات میں پی ٹی آئی نے میرے خلاف ایک عادی لوٹے کو ٹکٹ دیا، جو لوگ
میرے خلاف کھڑے ہیں ان کا ایک بھائی ہمارے ساتھ اور دوسرا ہمارا مخالف ہے،
پی ٹی آئی قیادت کو کس نے کہا تھا کہ اس حلقے میں لوٹوں کو ٹکٹ دے؟