ہرنائی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاج
ہرنائی
گرلز کالج میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے خلاف
بندش کے خلاف پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن اورطالبات کی جانب سے
احتجاج کیا گیا،طالبات نے اتنظامیہ سے کالج کو کھولنےاوراساتذہ کی تنخواہیں
جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ
نے پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کی وفد سے ملاقات کی،ڈپٹی کمشنر کا
کہنا تھا کہ سکینڈ ٹائم گرلز کلاسز میں پڑھانے والے پروفیسرز کوفوری طورپر
معاوضہ کی ادائیگی کےلئے صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم کے حکام سے رابطہ کیا
ہے۔
ڈی سی عظیم جان دومڑ کا کہنا تھا کہ پروفیسرز کو اپنی تنخواہ بھی
دونگا پروفیسرز اپنے علاقے کے بچیوں کی مستقبل کی خاطر احتجاج ختم کرے
،پروفیسرز کا مسئلہ جلد ہوجائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دومڑ کا اس
سلسلہ میں باقاعدہ محکمہ تعلیم حکام سے میٹنگ طے ہوچکی ہے۔
اس موقع پر ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ علاقے کی بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں۔
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ کالج کو کھولا جائے اور خواتین اساتذہ کو بھی یہاں لگایا جائے۔