لاہور:وزیر ریلوے نےلاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے لاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا۔ٹرین 5 اکانومی کلاس کوچز، پاور جنریشن اور اے سی ڈبے پرمشتمل ہے، ٹرین لاہور سے صبح 8 بجے جبکہ فیصل آباد سے دن ڈھائی بجے چلا کرے گی۔
وفاقی وزیرریلوے نے ٹرین کے افتتاح کے بعدکہا کہ ریلوے افسران اورعملے کومبارکباد دیتا ہوں، 100 دنوں کے ٹارگٹ میں 10 ٹرینیں چلائیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 کروڑمسافروں کو7کروڑتک لے جانے کا مشن ہے جبکہ فریٹ ویگنز کو 12 سے 15 تک لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان کوریلوے پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
وزیرریلوے نے کہا کہ کسی افسراوروزیرکے آنے جانے سے ریلوے کوفرق نہیں پڑتا، قوم وقت دے، لوگوں کے معیارپرپورا اترنے کی کوشش کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کوشکست دینی ہے تو پاکستان ریلوے کومضبوط کرنا ہوگا۔