فواد چوہدری اور عثمان بزدار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی
اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ
پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی 30 روز کی کارکردگی بھی ماضی کی
حکومت سے کہیں بہتر ہے، وزیرِ اعظم کا ایجنڈا 22 کروڑ عوام کی زندگیاں بدل
دے گا۔
عثمان بزدرا نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات عوام کے سامنے لانے میں میڈیا
کا کردار اہم ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید سے حکومت کو رہنمائی ملتی ہے۔وزیرِ
اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ حکومتی کارکردگی
کی جانچ پڑتال سب سے بہترین طریقے سے عوام کر سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اشتہاری حکومت کی ترقی اشتہاری ہو چکی ہے، تحریکِ انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل ہیں۔