کراچی ؛ وزیر بلدیات سعید غنی ان ایکشن
وزیر بلدیات سعید غنی نے کے ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا ،
اس موقع پر 17 اور 18 گریڈ کے افسران کی غیر حاضری پر معطل کرنے اور15 اور
16 گریڈ کے افسران کی غیر حاضری پر ایک روز کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات
جاری کئے، دورے کے دوران کے ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں افسران و ملازمین
کی حاضری کم دیکھنے میں آئی
وزیربلدیات کے ڈی اے کے تمام ملازمین سے ان کے کام کے بارے میں پوچھ گچھ کی
اور 17 اور 18 گریڈ کے12 افسران کو غیر حاضر ہونے پر معطل کردیا