توہین عدالت کیس میں اسلام آباد کی تفتیشی ٹیم نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے پرانے گھر پر چھاپہ مارا اور پوچھ گچھ کی۔
چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر
فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج ہے اور گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے
جاچکے ہیں۔
اسلام آباد کی تفتیشی ٹیم نے نارتھ ناظم آباد میں قائم فیصل رضا عابدی کے
پرانے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران مذکورہ گھر میں رہنے والے
افراد سے پولیس نے پوچھ گچھ کی اور بیان بھی ریکارڈ کیا۔
سابق سینیٹر
مذکورہ گھر پہلے ہی فروخت کرچکے ہیں۔
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21
ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔