جکارتہ : انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب نے تباہی مچادی،832 افراد ہلاک
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے
میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 832 تک پہنچ گئی جبکہ زلزلے کے نتیجے
میں سینکڑوں عمارتیں زمین بوس جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہیں۔میڈیا
رپورٹس کے مطابق آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10، 10 فٹ اونچی لہروں نے
شہر میں ایسی تباہی مچادی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے
کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے نتیجے میں سونامی
کی 10 فٹ لہریں پیدا ہوئی۔زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد
لاپتہ ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔