Oct 01, 2018 05:21 pm
views : 451
Location : Balochistan Assembly
Quetta Deputy Speaker chairs Baluchistan Assembly Meeting
کوئٹہ : ڈ پٹی اسپیکرسردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ڈ پٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل میں 1
گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس دودن کے وقفے کے بعد ہوا،اجلاس میں پی
ایس ڈی پی پر بحث اور اراکین اسمبلی کی جانب سے تجاویز دی دی گئی ،اجلاس
میں بلوچستان کے مالی بحران کے تناظر میں این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر اور
وسائل کی تقسیم پر بحث ہوئی،اجلاس میں بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل اور
سرحدی علاقوں سے غیر قانونی درآمدات کی روک تھام بھی زیر بحث ہوئی
رکن بلوچستان اسمبلی مبین خلجی نے کہا ترقیاتی منصوبے میں کوئٹہ کیلئے کچھ
نظر نہیں آتا،صوبائی دارلحکومت میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ منظور نہیں
ہوا،صرف مرمت کی مد میں فنڈ مختص کرنا ترقی نہیں ہوتی،گیس پریشر درست کرنے
کیلئے کام کیا جائے
رکن اسمبلی فضل آغا کا کہنا تھا کہ پورے بلوچستان کے محکمے بے لگام ہوچکے
ہیں،ضلع پشین میں تعلیم صحت کی سہولیات کا فقدان ہے،ضلعی انتظامیہ مسائل حل
کرنے میں دلچسپی لے،بیورکرسی جذبے سے کام کرے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں