میئر
کراچی وسیم اختر نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں آگ لگنے پر
اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل
کوفوری بروئے کارلایا جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آگ پرقابوپانے کے لئے فوری ضروری اقدامات
کیے جائیں اور کوشش
کی جائے کم سے کم نقصان ہو۔
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ آگ پانچ بجکردس منٹ پررپورٹ ہوئی تھی، ہمارے پاس جو سامان
ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہے، ہمیں سامان اورآلات کے لیے کوئی فنڈ زنہیں دیے
گئے۔
میئرکراچی کا کہنا ہے کہ چالیس لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، عمارت میں کوئی
فائرایگز ٹ نہیں، عمارت بنانے والے خود بھی سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ سول
ڈیفنس کی ذمے داری ہے ہر دفترکوچیک کیا جائے، تاجر برادری پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔