Oct 01, 2018 06:03 pm
views : 515
Location : Balochistan Loralai
Loralai- Free Medical Camp
لورالائی،سول اسپتال میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سول
ہسپتال لورالائی میں تین روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا انعقاد کیا گیاہےفری
آئی میڈیکل کیمپ ایم اے ایل سی کے تعاون سے لیپروسی بلائنیڈنس کنڑول
پروگرام کی جانب سے لگایا گیا ہے۔
تین روزہ فری آئی کیمپ کے دوران
2150 او پی ڈی کر کے مریضوں کوچیک کیااور نارمل مریضوں کو مفت ادویات
دیں،174 مریضوں کے اپریشن کر کے مفت لینز لگائےگئے اور مفت ادویات بھی
فراہم کی گئیں۔
فری میڈیکل کیمپپ کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹرلپروسی
بلوچستان ڈاکٹر شاہ محمد کر رہے ہی جبکہ کیمپ میں بلوچستان کے مایہ ناز آئی
سرجن ڈاکٹر عبدالباری،سرجن ڈاکٹر محفوظ،ڈی ایچ او لورالائی آئی سرجن ڈاکٹر
احمد بلوچ اور ڈاکٹر لیاقت اللہ کاکڑ شامل تھے۔