div align="right">شہرقائد میں آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پر فائربریگیڈ،
پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی دس گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔
کراچی
میں آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگنے والی آگ پر سات گھنٹے کی
تگ ودو کے بعد قابو پایا گیا۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق نو فائرٹینڈر اور
ریسکیو
کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث عمارت کی تیسری منزل پرکھڑی
پانچ گاڑیاں جل گئیں۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ عمارت چاروں اطراف سے بند ہونے کی وجہ سے
دھوئیں کے اخراج کا راستہ نہیں تھا۔ دھواں ہونے کی وجہ سے آگ کے مقام کا
تعین کرنا مشکل تھا، آگ بیسمنٹ میں لگی اورڈک سے اوپرپھیلی۔
آگ آج صبح پانچ بجکردس منٹ پر کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔