Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 31, 2019 08:00 pm views : 477

Location : ISPR

Rawalpindi- Pakistan successfully conducts launch of ballistic missile 'Nasr'
  • Urdu

راولپنڈی، وطن کا دفاع ناقابل تسخیر، پاک فوج کا نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی نے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ نصر میزائل کو تجربے  کیلئے  موبائل لانچر کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ تجربے کا مقصد اینٹی میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل کو جدید ترین بنا دیا گیا ہے جو خطے اور ہمسائیے میں موجود کسی بھی اینٹی میزائل نظام کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ مشقوں کے دوسرے مرحلے کا مقصد دوران پرواز میزائل کی نقل و حرکت تبدیل کرنے کا تجربہ کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
اس سے قبل 24 جنوری کو مشق کے پہلے مرحلے میں ایک ساتھ کئی میزائلوں فائر کرنے کا تجربہ کیا گیا تھا جبکہ 31 جنوری کو مشق کے دوسرے مرحلے میں واحد نصر میزائل فائر کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے نصر بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔ نصر میزائل نے انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر اے ایس ایف، چیئرمین نیسکام سمیت دیگر حکام نے میزائل تجربہ دیکھا۔ ملٹی لانچنگ پیڈ سے داغے گئے نصر میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا۔ نصر میزائل کو فائر کرنے بعد اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی اور پاک فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اظہار اطمینان کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجنئیرز اور قوم کو مبارکباد دی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved