Feb 01, 2019 04:17 pm
views : 479
Location : Domestic Place
Islamabad- Seminar on the Massacring Kashmiri Youth
اسلام آباد، کشمیر ڈے کی مناسبت سے مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف سیمینار کا انعقاد
کشمیر ڈے کی مناسبت سے یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس
لیڈرشپ کے اشتراک سے مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف
سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں صدر تحریک نجات جموں وکشمیر الطاف
احمد بٹ، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ نورین
ابراہیم اور ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد سمیت دیگر مقررین نے شرکت کی۔
مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم واستبداد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
الطاف احمد بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کی جانب سے ہندوستان کے ظلم
وتشدد کے سامنے سرگرم مجاہدین کی آواز سے آواز اور کاندھے سے کاندھے ملانے
جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ خوش آئند ہے اور یہ سلسلہ یہاں تک محدود نہیں
رہنا چاہیے بلکہ نصاب میں پچیس فیصد کشمیری شہداء جو پاکستان کی تکمیل کی
جنگ لڑے لڑتے شہید ہوگئے ہیں ان کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔
نورین ابراہیم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 70
برس سے ظلم وستم ہورہا ہے اب اس کی انتہا ہوچکی ہے، ہم ان کیلئے یہ آواز ہر
فورم پر اٹھانا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو
بنیاد بناکر اس کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ عمران خان کا بھی یہی پیغام رہا
ہے۔
ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی مناتے
ہوئے پاکستان کی پوری قوم کو یہ دنیا بھر میں بتانا ہے کہ کشمیر کے اندر
بھارت کی جانب سے جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں باالخصوص نوجوانوں کے ساتھ جو
ظلم وستم کیا جارہا ہے جو آزادی کی تلاش میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے
ہیں اور اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم کے ساتھ دفناتے ہیں آج کے دن ہمیں ان
کی ان ساری قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے اور اقوام عالم کو یہ بتانا ہے کہ
اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر شامل اس مسئلے کے حل اور کشمیر کی آزادی کیلئے
جدوجہد کرنی ہے۔