پشاور، واپڈا کی ناقص کارکردگی اور ملازمین کی مجرمانہ غفلت، ننگی تاریں موت کا سامان
صوبائی
دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کے چاروں اطراف محکمہ واپڈا کی ناقص
کارکردگی کی وجہ اور ملازمین کی مجرمانہ غفلت کے باعث سڑکوں پر پڑیں ننگی
تاریں موت کا سامان ہیں۔ انسانی جانیں خطرات سے دوچار ہیں لیکن اس کے
باوجود کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ بجلی کی ننگی تاروں کے باعث
شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
پشاور کی قصہ خوانی بازار کے ایک دکاندار خورشید حسین کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں
سے بجلی کی تاریں ننگی ہیں، واپڈا ہلکار کو کئی مرتبہ شکایات کرچکے ہیں لیکن وہ
اس مسئلے کا حل نہیں نکال رہے۔
ان ننگی تاروں کی وجہ
سے کئی بار حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
پشاور کے تمام علاقوں میں بجلی کی ننگی تاریں لٹکی ہو ئی ہیں
اور بارش کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔
دوسری جانب واپڈا کے لائن میں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
وہ ننگی تاروں کو درست کرنے کی حکمت عملی مرتب کرچکے ہیں اور بہت جلد ان کو ٹھیک
کردیں گے۔