پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم جو سندھ
کومضبوط کرتی ہے خطرے میں ہے اس پر ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں، وفاق 18ویں
ترمیم پرعمل نہیں کررہا، سندھ نے قومی سطح کے ادارے بنائے جنہیں چھیننے کی
کوشش کی جارہی ہے۔
کندھ
کوٹ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو
زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اپنے وزیر 18ویں ترمیم کے خلاف
ہیں،
وزیراعظم جہاں جاتےہیں صدارتی نظام کی بات کرتےہیں، وہ سابق ایوب خان کی
بہت تعریف کرتے ہیں، 18 ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین
کے تحت صوبے کے وسائل پر صوبوں کا حق ہے، ہمیں ہماراحق ملنا چاہیے۔ پاکستان
پیپلز پارٹی ان تمام قوتوں کا مقابلہ کرے گی اورہم 18 ویں ترمیم پر آنچ
نہیں آنے دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کےمسائل حل نہیں
کرسکتی، عمران خان نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہی نکلا ہے، حکومت نےنوکریاں
دینے کاوعدہ کیا تھا لیکن نئی حکومت نےعوام سے نوکریاں چھینی ہیں، ہر
انڈسٹری اور ہر شعبے میں لوگوں کو بے روزگار کیا گیا ہے۔ پنجاب میں عثمان
بزدار جیسا وزیراعلیٰ بنادیا، جس پر بےچارے وسیم اکرم بھی کہہ رہے ہیں کہ
میرا کیا قصور ہے۔