Feb 01, 2019 08:37 pm
views : 476
Location : Different Areas
Islamabad- Weather Updates, Temperature -10 record in Skardu
اسلام آباد، ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری، اسکردو میں پارہ منفی 10ریکارڈ
ملک
بھر میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی
شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کہیں بارش، کہیں ٹھنڈی ہوائیں تو
کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10، کالام،
مالم جبہ منفی 5، ہنزہ منفی 4، چترال میں منفی 3 اور مری کا پارہ منفی 2
ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی، مری میں 2فٹ جبکہ
گلیات میں 3 فٹ تک برف پڑنے کے بعد برفباری کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ ہائی
وے نے رات بھر مشینری کے استعمال سے مین روڈ پر برف صاف کردی، شدید برفباری
سے درخت اور پول گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل اور گلیات میں نظام زندگی
مفلوج ہے۔ باڑیاں، نتھیاگلی روڈ، ایوبیہ روڈ اور خانسپور روڈ سمیت اکثر
سڑکیں بند ہیں اور ان علاقوں میں لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہیں۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد دھند کا راج
رہا جبکہ اکثر مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، آزاد کشمیر کے بالائی
علاقوں میں بھی شدید برف باری کے بعد حویلی کی یونین کونسل درہ حاجی پیر کا
زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید سرد اور
خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند
مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔