لاہور، خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد
احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد کر دی۔
لاہور میں احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی
سماعت کی، نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ
سلمان رفیق کو پیش کیا۔
نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب
کو ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7
روز کا اضافہ کیا جائے۔
عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد خواجہ برادران
کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے سعد
رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج
دیا۔