Feb 02, 2019 06:20 pm
views : 473
Location : Railway Headquarters
Lahore- ‘Deal or no deal’, PM must take nation into confidence, says Sheikh Rashid
لاہور، ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہی ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ اگر مسلم
لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ڈیل ناکام
ہوگئی ہے اور ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سے
آج میں بہت بڑی بات کہنے جارہا ہوں، وہ خفا نہ ہوں اگر یہ دونوں جماعتیں
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں اور ان افواہوں میں حقیقت ہے
تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے، نہ مفت کی ڈیل قبول ہے نہ مفت کی ڈھیل
قبول ہے، انہیں جانے نہیں دینے گے۔
شیخ رشید نے شریف براداران کو بزدل سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ
کرپشن کے کیس میں ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان دونوں کی بیماری 20 سال
پرانی ہے اور شاید یہ لوگ ضمانت کروانے میں آسانی کے لیے بیماری رکھتے
ہیں، انہیں ڈیل کرنی آتی ہے اور اب یہ ڈیل میں ناکامی پر ڈھیل کی طرف
جارہے ہیں، یہ لوگ جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے۔
وزیر ریلوے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ فی الفور
شہباز شریف کی سیکورٹی سے رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے، اگر فوج ان چوروں کی
سیکورٹی کے لیے پروٹوکول کی ڈیوٹی پر آگئی تو اس سے بہت غلط پیغام جارہا
ہے، شریف برادران نے تو اسامہ بن لادن کا مال بھی نہیں چھوڑا تھا، یہ لوگ
قطر، کویت اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے بھی مال پکڑتے تھے،
انہوں نے اسامہ سے تب پیسے پکڑے جب وہ سب کو پیارا تھا۔