Feb 02, 2019 07:55 pm
views : 473
Location : CM Secritariat
Quetta- Quetta Gladiators Team Fast Bowler Anwar Ali Happy for 4th time nomination
کوئٹہ، کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں فاسٹ باؤلر انور علی چوتھی مرتبہ نامزدگی پر خوش
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں فاسٹ باؤلر
انور علی نے چوتھی مرتبہ نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیرا علیٰ بلوچستان سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں انور علی
کو ٹیم کے اونر اور وزیرا علیٰ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹی
شرٹ بھی دی گئی۔
اس موقع پر انور علی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئٹہ میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے
کیونکہ میں مسلسل تین مرتبہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے کھیل چکا ہوں اور
مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ فورتھ ایڈیشن کیلئے بھی میں کھیلوں گا۔ ہم
ٹیم کی پرموشن کیلئے صوبائی دارالحکومت پہنچے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز تین چار
برس سے ہماری پہچان بنی ہوئی ہے۔ شائقین کرکٹ اور ہمارے فینز ہمارے لئے
دعاگو رہیں۔