Feb 03, 2019 07:19 pm
views : 482
Location : Domestic Place
Karachi- Cricketer Sarfaraz Ahmad Press Conference
کراچی،پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کھلاڑیوں کی محنت کے ساتھ ماہ رمضان بھی اپنا کام دکھائے گا، سرفراز احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میرے دل میں کوئی بات
نہیں ہے سعید بھائی کے دل میں کوئی بات ہے تو درگزر کریں، چیزیں انشاء بہتر
ہوجائیں گی۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے
ہوئے سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ رمضان ہمیشہ سے پاکستان میں کرکٹ
ٹیم کیلئے بہت اہم رہا ہے ،چاہے وہ 1992ء کا ورلڈ کپ ہو یا چیمپئنز ٹرافی
لے لیں۔ انشاء اللہ کھلاڑی اپنی محنت بھی ضرور کریں گے لیکن رمضان المبارک
بھی اپنا کام دکھائے گا۔
نسلی امتیاز کے جملے کسنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں سرفراز احمد کا
کہنا تھا کہ پی سی بی قواعد وضوابط بہتر طریقے سے بتاسکتی ہے۔ انہوں نے جو
مجھے کہا میں نے کیا۔ مجھے پی سی بی نے بھرپور سپورٹ کیا میں شکریہ ادا کرنا
چاہتا ہوں۔