Feb 03, 2019 07:24 pm
views : 373
Location : Domestic Place
Karachi- Commissioner Karachi Organizes Marathon in City
کراچی، تیس برس بعد میراتھون کا انعقاد خوش آئند امر ہے، وزیرا علیٰ سندھ
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تیس برس بعد میراتھون کا
انعقاد خوش آئند امر ہے۔ شہریوں میں خوشی کا جذبہ دیدنی تھا۔ ویسٹ انڈیز کی
کرکٹ ٹیم کھیل رہی ہے، پی ایس ایل کا سیمی فائنل اور تین میچز کراچی میں
ہونے جارہے ہیں۔
کراچی میں میراتھون کے انعقاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کے لوٹنے سے
کھیلوں ،سماجی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم صوبے اور شہر کی
ترقی کیلئے دعاگو ہیں۔
اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے
،اسپانسرز اور کراچی کے شہریوں کا شکر گزار ہوں۔ جامشورو، پٹارو اور
لاڑکانہ سے لوگ آئے تھے، یہ ہماری لئے فخر کی بات ہے۔