Feb 03, 2019 07:40 pm
views : 981
Location : Domestic Place
Lahore- Fish demand increas due to Cold Weather
لاہور، موسم سرما میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ میں زبردست اضافہ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم سرما میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ
میں زبردست اضافے کے بعد نرخ بھی بیش بہا بڑھ گئے ہیں۔ موسم سرما میں
زیادہ استعمال ہونے والی مچھلیاں قیمتوں میں اضافے کے باعث غریبوں کی دسترس
سے دور ہوگئیں۔
موسم سرما میں دکانداروں کی ایک طرف چاندی ہوگئی تو دوسری طرف عوام مہنگائی کا رونا رورہے ہیں۔
مچھلی کی خریداری کیلئے مارکیٹ آئے ایک شہری امین اسلم کا کہنا تھا کہ صبح
سے ہم مچھلیوں کی خریداری کیلئے مارکیٹ آئے ہوئے ہیں۔ ہم لوگ سروے کررہے
تھے کہ کونسا دکاندار ہے جو اچھی مچھلی دے گا۔ بام مچھلی معیاری ہوتی ہے
اور رؤ مچھلی بھی اچھی ہے، بزرگوں سے مچھلی کے فائدے بہت سنے ہیں، مچھلی دل
کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے، مچھلی کھانے سے قوت ملتی ہے تاہم مچھلی غریب
آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے۔
ایک اور شہری خاور نظامی کا کہنا تھا کہ پوری فیملی کیلئے کم از کم دس کلو
مچھلی تو لازمی ہونی چاہیے کیونکہ دو کلو کے ایک مچھلی کے پیس میں کٹنے کے
بعد صرف ایک کلو ہی رہ جاتی ہے اور ایک کلو میں آٹھ افراد نہیں کھاسکتے۔ اس
وقت گوشت سے زیادہ مچھلی اچھی ہے۔ مچھلی میں وٹامن بی اور سی ہوتا ہے جو
کہ عمر رسیدہ اور بیمار مریضوں کیلئے بہت ہی فائدے مند ہے۔