Feb 03, 2019 08:08 pm
views : 484
Location : Domestic Place
Muzaffarabad- Pasban e Huriyat Protest against Indian PM visits Occupied Kashmir
مظفر آباد، بھارتی وزیر اعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر، ہندوستانی پرچم اور نریندر مودی کے پوسٹر پر مذمتی جملوں کا اندراج
پاسبان حریت جموں وکشمیر کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ
مقبوضہ کشمیر کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ پاسبان حریت جموں
وکشمیر کے تحت منعقدہ عوامی مذمت میں بھارتی پرچم اور بھارتی وزیر اعظم
نریندر مودی کے پوسٹر پر مذمتی جملوں کا اندراج کیا گیا۔ شرکاء نے گو مودی
گو بیک کے نعروں کے علاوہ بھارتیوں، غاصبوں کشمیر ہمارا چھوڑ دو، قاتل قاتل
مودی قاتل کے مذمتی جملوں کا اندراج کیا۔
چیئرمین پاسبان حریت جموں وکشمیر عزیز احمد غزالی کا کہنا ہے کہ بھارتی
وزیر اعظم نریندر مودی جموں کشمیر کے عوام کا قاتل ہے، سات لاکھ فوج کے
پہرے میں نریندر مودی کا دورہ قابل مذمت ہے۔