Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 03, 2019 08:44 pm views : 434

Location : Domestic Place

Islamabad- Mishaal Malik video Message against Indian PM visits Occupied Kashmir
  • Urdu

اسلام آباد، بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، مشعال ملک

 حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر کو مفلوج کردیا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر مفلوج کر دیا گیا، لوگ گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ہیں، اور مقبوضہ کشمیر میں حریت کی تمام قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے جب کہ مودی کی سیکیورٹی کے لیے شارپ شوٹر تعینات کر دیئے گئے۔
مشعال ملک نے کہا بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے ، دنیا کا سب سے بڑا مارشل لا مقبوضہ کشمیر میں ہے ، مودی کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے، ہندوستان ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے، بھارت نہ صرف آزادی کا حق چھین رہا ہے بلکہ قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا ہے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی ترقیاتی پروجیکٹ کے افتتاح کے سلسلے میں آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کررہے ہیں اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جب کہ کشمیری عوام مودی کا استقبال سیاہ جھنڈوں سے کریں گے۔ مودی کی آمد کے سلسلے میں شہر میں بڑی تعداد میں فورسز اہلکار تعنیات کیے گئے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved