Feb 04, 2019 06:26 pm
views : 509
Location : Domestic Place
Lahore- Latto Making
لاہور، دور جدید میں موبائل فونز اور دیگر سرگرمیاں بھی بچوں کے کھیلنے کے لٹو کی طلب کم نہ کرسکی
دور جدید میں عوامی دلچسپی موبائل فونز اور دیگر سرگرمیوں میں مشغول ہونے
کے باوجود بچوں کے کھیلنے کے لٹو کی طلب کم نہ ہوسکی۔ صوبائی دارالحکومت
لاہور میں لٹو کے کارخانوں میں کام عروج پر ہے۔ مختلف مشینوں اور ہاتھ کی
کلاکاریوں سے نت نئے ڈیزائن اور مختلف رنگوں سے مزین لٹو تیار کئے جاتے
ہیں۔ جنہیں بیوپاری آرڈر پر تیار کراکر ہول سیل مارکیٹوں میں فروخت کرتے
ہیں جہاں سے دکاندار خرید کر اپنی دکانوں میں فروخت کرتے ہیں۔
ایک بیوپاری نیاز بیگ کا کہنا تھا کہ کارخانوں میں تیار ہونے والا مال پورے
پاکستان بھر میں جاتا ہے۔ کارخانوں میں ہر قسم کے چھوٹے اور بڑے لٹو تیار
ہوتے ہیں۔
ایک کاریگرمحمد عثمان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزررہا ہے جدت بھی آرہی
ہے، لوگوں کی دلچسپی موبائل فونز میں زیادہ ہوگئی ہے لیکن اس کے باوجود
ہمارا کام پھر بھی ویسا ہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہم اپنا آرڈر بھی پورا
نہیں کرپاتے۔