پشاور، خواجہ سراء برادری کا حکومت اور کوہاٹ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
خواجہ سراء برادری کی جانب سے حکومت، پولیس اور کوہاٹ ہسپتال انتظامیہ کے
خلاف پشاور پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی
مظاہرے میں شریک خواجہ سراء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے
ہوئے تھے جبکہ مظاہرین خواجہ سراؤں کی جانب سے حکومت، پولیس اور کوہاٹ
ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
صدر ٹرانس ایکشن پشاور خواجہ سراء آرزو خان کا کہنا ہے کہ حکومت خواجہ
سراؤں کا قتل رکوانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا رویہ ہتک
آمیز ہے۔ ہسپتال میں خواجہ سراؤں کیلئے وارڈز موجود نہیں ہیں۔ خواجہ سراء
شبانہ اور ارشد کو بھی انتظامیہ ہسپتال سے نکلوانے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت
نے ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ وارڈ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
اگر خواجہ سراء ارشد اور شبانہ کو بہتر سہولیات نہیں دیگ ئی تو ان کی جان
بھی خطرے میں پڑجائے گی۔
واضح رہے کہ کوہاٹ میں گزشتہ ہفتہ فائرنگ سے ایک خواجہ سراء تبو جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔