Feb 04, 2019 07:15 pm
views : 385
Location : Domestic Place
Karachi- Public rejects Government Hajj Policy
کراچی، حکومت کی جانب سے حج پر سبسڈی نہ دیئے جانے کے فیصلے کو عوام نے یکسر مسترد کردیا
حکومت کی جانب سے حج پر سبسڈی نہ دیئے جانے کے فیصلے کو عوام نے یکسر مسترد
کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے امسال حج پر سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا
ہے۔ اس فیصلے کو عوامی حلقوں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی
سرکار نے مسلمانوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم کردیا ہے۔
اس حوالے سے ایک شہری محمد جنید کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے
کہ وہ حج کی سعادت حاصل کرے، اس لئے وہ سال بھر پیسے جمع کرتا ہے اور سال
پورا ہوتا ہے تو حکومت ٹیکسز بڑھادیتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایسی پالیسیاں
مرتب کرے کہ جس سے امیر اور غریب دونوں حج کرسکیں۔
ایک اور شہری خاور خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کیلئے سبسڈی نہ دینے اور
ٹیکسز میں اضافے سے حج بہت مشکل ہوگیا ہے۔ ایک طرح سے نئی حکومت نے حج سے
محروم کردیا ہے، حکومت حج پر سبسڈی دے، حکومت نے تبدیلی کے وعدے کئے تھے۔
حج کے حوالے سے احسان رفعت کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس پر غور کرنا چاہیے،
یہ مسلمانوں کیلئے سب سے بڑا فریضہ ہے، جس کو جتنا آسان کریں گے اس کا ثواب
حکومت کو جائے گا، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔