Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 04, 2019 07:55 pm views : 469

Location : Domestic Place

Islamabad- Air Chief gives Awards and medals to Winners of International SKI Events
  • Urdu

اسلام آباد، پاک فضائیہ کے سربراہ نے بین الاقوامی ا سکی مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

تیسرے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن ا سکی کپ، تیسرے مالم جبہ انٹر نیشنل الپائن ا سکی کپ اور 26ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کی تقریبِ تقسیم انعامات سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کی شاندار خوبصورتی اور روایتی مہمان نوازی کی خوشگوار یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملکوں میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اس خوبصورت ملک کی حقیقی تصویر پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے سرینا ہوٹلز کے تعاون سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے برف پوش پہاڑوں میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیاہے۔
مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں تمغے اور نقد انعامات تقسیم کئے۔انٹر نیشل مقابلوں کی سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں یوکرائن کے تسبیلینکو لیوکونے سونے کا ایک اور چاندی کے تین جبکہ انکے ہم وطن اینڈریے ماریچن نے ایک سونے اور تین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری کی دونوں ریسز میں سونے کے دونوں تمغے ترکی کے استابرکین نے اپنے نام کرلئے۔
یوکرائن کے تسبیلینکولیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں ، یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔
بیلجیم کی خاتون اسکائی املی کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہوں، اسکائی مقابلوں میں چالیس سے زائد ممالک نے شرکت کی۔ مقابلوں میں حصہ لے کر بہت تجربہ حاصل کیا ہے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والی ایمل کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان آکر زندگی کا بہت بہترین تجربہ کیا ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت احساس طبیعت ہیں۔ جس پر میں بہت خوش ہوں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved