Feb 05, 2019 04:17 pm
views : 479
Location : Qaddafi Stadium
Lahore- Sarfraz Ahmed still captain of Pakistani cricket team, Chairman PCB
لاہور، سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور رہیں گے ،احسان مانی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان
کرکٹ کیلئے سرفراز احمد نے بہت کام کیا ہے، سرفراز احمد میں ٹیم کی قیادت
کی صلاحیت موجود ہے۔ سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور رہیں
گے اور سرفراز ورلڈ کپ 2019ء میں بھی کپتان ہوں گے۔
لاہور قذاتی اسٹیڈیم میں کرکٹر سرفراز احمد کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے
ہوئے احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹرز، کوچ، کھلاڑی اور بورڈ سب
سرفراز احمد کے ساتھ ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی سرفراز ہی کپتانی
کریں گے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونی چاہیے۔
اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا
شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کرکٹ بورڈ اور قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش
کروں گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتانی میرے لئے اعزاز کا باعث ہوگی۔