Feb 05, 2019 05:16 pm
views : 473
Location : Services Hospital
Lahore- Nawaz Sharif again want to go back in Jail, Maryam Nawaz
لاہور، نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کےلیے ان کی
صاحبزادی مریم نواز سروسز اسپتال لاہور پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
اللہ تعالی نواز شریف کو صحت دے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا
جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف سروسز اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے زیر علاج ہیں۔
گزشتہ روز ان کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی، جس کے مطابق انہیں
حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا۔
نواز شریف کا مکمل بلڈ ٹیسٹ نارمل ہے تاہم
ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے۔