Feb 05, 2019 07:32 pm
views : 400
Location : Different Areas
Karachi- CPEC playing larger role in driving Pakistan's Economy at pace
کراچی، سی پیک معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات تسلی بخش قرار
پاک چائنا اقتصادی راہداری (سی پیک) معاہدے کے بعد پاکستان کی قومی معیشت
پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کو تسلی بخش قرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین
معاشیات کہتے ہیں کہ درحقیقت پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف
پاکستان بلکہ خطے کیلئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سی پیک پاکستان کی معاشی
جغرافیا بدل کر رکھ دے گا۔
پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاکستانی مارکیٹوں میں چائنا کے
سامان اور مصنوعات نے پہلے سے بھی زیادہ اپنی جگہ بنالی ہیں۔ پاکستانی عوام
بھی دیگر ممالک کے مقابلے میں دوست ملک چائنا کے سامان کی خریداری میں نہ
صرف دلچسپی لیتے ہیں بلکہ اس کو ترجیح بھی دیتے ہیں۔
معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی کہتے ہیں کہ پاک چائنا اقتصادی
راہداری گیم چینجر ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور منصوبہ ایسا آیا تھا
جو گیم چینجر ثابت ہوا وہ تھا انڈس واٹر ورکس جس کے تحت تربیلا، منگلا ڈیم
اور ایک لاکھ میل کنال بنے۔ پاک چائنا راہداری اس کا بھی یہی پوٹینشل ہے جو
پاکستان کی معاشی جغرافیا بدل دے گا خاص طور پر بلوچستان اور
خیبرپختونخواہ کو زیادہ فائدہ پہنچے گا لیکن یہ خود بہ خود نہیں ہوگا اس
کیلئے مناسب پالیسیاں مرتب کئے جانے کی ضرورت بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو پالیسیاں ہیں یہ تشویش کا باعث ہیں کیونکہ
اعداد وشمار ہمیں نہیں دیا جاتا، ہمیں معلومات نہیں دی جاتیں، دو سال پہلے
میں نے اس حوالے سے بارہ سوالات پوچھے تھے جس کے جوابات تاحال مجھے موصول
نہیں ہوئے۔