یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرصوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تفتان میں کار ریلی
نکالی گئی جس میں تفتان قبائلی رہنما میر حاجی شوکت کی جانب سے تفتان مین
چورنگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو
خراج تحسین پیش کیاگیا۔
حاجی شوکت علی کی سربراہی میں منعقد ہونے والی تقریب
میں انتظامی افسران، علاقائی عمائدین،صحافی اور سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں
شریک تھے۔اس موقع پر لیویزکے جوان بھی موجودتھے۔
تقریب سے خطاب کرتےہوئےمیر
حاجی شوکت علی عیسیٰ زئی سردار خدائے نورمحمد حسنی اور دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ
ہم بحیثیت ایک آزاد قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تھوڑ کر ان
کی تحریک آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کررہاہے۔ ہندوستان عالمی اصولوں کی
کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں کا لہوبہا رہاہےجوکہ قابل
مذمت ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل
ناکام نظرآرہاہےان کو چاہیےکہ اپنے قراردادوں پر من و عن عمل کرتےہوئے
فوری طورپرکشمیر کا مسئلہ حل کرائیں۔
اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش بھی کیا گیا۔