Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 05, 2019 10:00 pm views : 504

Location : Different Areas

Karachi- Pakistan observes Kashmir Solidarity Day
  • Urdu

کراچی، پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل رہی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر میں ریلیاں، مذاکراے اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حسن اسکوائر پر ہونے والی عظیم الشان یکجہتی کشمیر کانفرنس میں مرد وخواتین، نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں بھارتی مظالم، ریاستی جبر وتشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔
یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہناتھا کہ کراچی سے چترال تک اور دنیا بھر میں پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
لاہور میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔
اسلام آباد میں اظہار یکجہتی ریلی میں شریک خاتون ماریہ اقبال ترانہ کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی کے اندر 2018ء کشمیر کی تاریخ میں سب سے زیادہ خونی سال کہلاتا ہے، چھ سو کے قریب بچوں نے اپنی شہادتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کشمیری اتنے نڈر ہوچکے ہیں کہ انہیں اپنی جانیں پیاری نہیں رہیں، وہ آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں، کیا پوری دنیا نے اپنی آنکھیں کبوتر کی طرح بند کررکھی ہیں، بھارت اپنے آپ کو لارجسٹ ڈیموکریسی آن دی پلانٹ کہتا ہے جو حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔
یکجہتی ریلی میں شریک ایک شہری شاہد خان سواتی کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری دنیا میں کشمیری یوم یکجہتی منارہے ہیں، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت لندن میں بہت بڑا احتجاج ریکارڈ کرارہی ہے۔ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بہت اجاگر ہورہا ہے، وزیرا عظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔
ریلی میں شریک بزرگ شہری محمد یونس کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر ایک طرف گولی ہے دوسری طرف آٹھ سال کا بچہ کہتا ہے میں تم سے لڑوں گا، آئندہ پانچ فروری کو منانے سے پہلے ہم خطے کو آزاد کرانے کا آخری فیصلہ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved