Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 06, 2019 07:37 pm views : 524

Location : Domestic Place

Karachi- Pakistan's School going children work to support poor families
  • Urdu

کراچی، تعلیم کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سفید پوش گھرانوں کے محنت کش بچے حصول تعلیم کی جدوجہد میں مصروف عمل

اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بہت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم کے زیور سے آراستہ لوگوں کا مقام معاشرے میں ہمیشہ مقدم رہتا ہے اور بلا شبہ تعلیم معاملہ فہمی کا ادراک کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیم کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سفید پوش گھرانوں کے محنت کش بچے حصول تعلیم کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ دن بھر محنت مزدوری کرکے اپنے اسکولوں کی فیسیں اور اپنا گھر چلانے کی جہد میں پیش پیش ہیں۔
کراچی شہر کی کوثر نیازی کالونی میں واقع پیراماؤنٹ اسکول کے پرنسپل ولید اقبال کا کہنا تھا کہ آج سے دس سال قبل ایک کرائے کی عمارت میں پیراماؤنٹ اسکول قائم کیا گیا تھا، یہ اسکول پسماندہ اور تعلیم سے بے بہرہ لوگوں کیلئے مشعل راہ بن چکا ہے۔ جہاں لوگ ابتداء ہی سے اپنے بچوں کو تعلیم کی بجائے حصول آمدنی کا ذریعہ سمجھتے تھے، اب یہ اسکول ایک پودے سے درخت بننا شروع ہوگیا ہے، جہاں لوگ بھی چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بناسکیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے یہ اسکول پرائمری ، پھر پری پرائمری اور اب مڈل کی سطح پر قائم کیا گیا ہے۔
ایک طالبعلم مدثر نیاز کا کہنا تھا کہ میں چھٹی جماعت کا طالبعلم ہوں، میرا اسکول غریب بستی میں ہے، میں اسکول کے بعد کام کرتا ہوں، کبھی دھوبی، کھبی الیکٹرانک کا کام کرکے اپنے اسکول کی فیس اور اپنا گھر چلاتا ہوں۔
ایک اور طالبعلم محمد افضال کا کہنا تھا کہ میں تیسری جماعت کا طالبعلم ہوں، اسکول کے بعد کام کرتا ہوں، محنت مزدوری کرکے اپنے اسکول کے اخراجات پورے کرتا ہوں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved