برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلیگرافی کی ماہر خاتون سونیا نے وزیر
اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ سونیا نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران
خان کو کیلیگرافی کا فن پارہ پیش کیا۔ فن پارے میں انہوں نے وزیر اعظم کی
تصویر پیش کی ہے جس میں قومی ترانہ درج ہے۔
کیلی گرافی میں سونیا کی مہارت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی۔ سوشل میڈیا کے
توسط سے ہی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا
تھا۔ وہ اس ملاقات کیلئے خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئی ہیں۔
سونیا کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہوں۔ نئے
پاکستان کے امیج کو عالمی طور پر اجاگر کرنے کیلئے ہر کوشش کیلئے تیار ہوں۔