Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 06, 2019 08:45 pm views : 398

Location : Ministry of Finance

Islamabad- NFC aims to improve distribution of national resources among provinces
  • Urdu

اسلام آباد، حکومت کا اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر کے زیر صدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا، کاروباری ماحول کی بہتری اور صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی سے متعلق چھ گروپس تشکیل دے دئیے گئے۔ پالیسی بیان میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کا اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نویں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور صوبوں کے این ایف سی ارکان نے شرکت کی۔ صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد فنڈ دینے کے فیصلے پر سندھ حکومت نے اعتراض کیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ سروسز کے ساتھ گڈز پر جی ایس ٹی وصولی بھی صوبوں کو دی جائے۔ قابل تقسیم پول میں سے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر کٹوتی نہیں ہو سکتی۔ فاٹا کے لیے صوبوں سے مزید وسائل مانگنا درست نہیں ہے۔
وزیر خزانہ پنجاب ہاشم مخدوم بخت نے کہا کہ وفاق کے ساتھ دو ماہ کے واجبات طے ہونا باقی ہیں۔ تمام صوبے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھیں جبکہ پنجاب کے نمائندے سلمان شاہ نے فاٹا کو پورے ملک کی مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا۔
دوران اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم اچھا اقدام ہے، حکومت کا اسے رول بیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved