Feb 06, 2019 08:51 pm
views : 425
Location : Pasni (Balochistan)
Pasni- Pakistan Navy seized Drug
پسنی، پاک بحریہ کا پسنی کے قریب
سمندرمیں انٹی نارکوٹکس آپریشن، دو ہزار کلو گرام حشیش برآمد
پاک
بحریہ نے پسنی کے قریب سمندرمیں انٹی نارکوٹکس آپریشن کیا۔ ترجمان پاک
بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران 30 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی تقریباََ
دو ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک
بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن مستقل نگرانی، باہمی تعاون اور اینٹلی جنس کی
بنیاد پرکیا ۔مزید کاروائی کے لئے حشیش اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر
دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مذکورہ آپریشن پاکستان نیوی کے سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پر عزم ہے۔