پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کے لئے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔
لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ آج رات جنوبی افریقہ سے ٹیم کو دبئی میں
جوائن کریں گے جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی آئندہ چند روز تک لاہور قلندرز
کا حصہ بن جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز 14 فروری سے یو اے ای میں
ہوگا۔
سترہ مارچ تک جاری رہنے والی لیگ کے 8 میچز لاہور اورکراچی میں بھی
کھیلے جائیں گے۔