لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا
سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی
ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی
ہے۔
گزشتہ شب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا
سلسلہ جاری ہے، علی الصبح ہونے والی بوندا باندی کے بعد بھیگی بھیگی رت میں
آسمان سے کہیں چھاجوں مینہ برسا اور کہیں اولے گرے۔
ادھر گزشتہ روز برف باری سے کوئٹہ کا موسم شدید سرد ہے۔ دن بھر یخ بستہ
ہوائیں چلتی رہیں، کوئٹہ کے علاوہ زیارت اور قلات میں بھی برف باری سے موسم
سرد شدید سرد ہو گیا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 3 ڈگری
سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت میں کم از کم درجہ حرارت منفی 11، قلات منفی 6، کوئٹہ میں منفی 5،
خضدار اور ژوب میں منفی 2، لسبیلہ میں 10، نوکنڈی میں 2، پنجگور میں 1،
تربت میں 12 جبکہ اسلام آباد 6 لاہور 10 اور کراچی 13 ڈگری سینٹی گریڈ
ریکارڈ کیا گیا۔