Feb 07, 2019 06:42 pm
views : 472
Location : Domestic Place
Lahore- Sewerage and Drainage System fails, Public disturb
لاہور، سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شالامار بازار کی متعدد گلیاں اور سڑکیں
ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں اور
گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں
شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دکانوں کے باہر سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے دکاندار بھی شدید اذیت سے
دوچار ہے جبکہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے اکثر اوقات گٹر ابل جاتے ہیں جو
حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
دشواری کا سامنا کرنے والے شہری فہد رضاکا کہنا ہے کہ ہمیں بہت مشکلات کا
سامنا ہوتا ہے۔ گلی میں کھڑے پانی سے بدبو آتی ہے۔ بارش ہوتی ہے تو گٹروں
میں پانی بھرجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے بے شمار حادثات بھی ہوچکے ہیں۔
ایک دکاندار چوہدری رضاکا کہنا تھا کہ اس علاقے کا کوئی پوچھنے والا نہیں
ہے، ہم بہت تنگ آچکے ہیں، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری سنی جائے، پانی
کا مسئلہ حل کیا جائے ، ہم بہت پریشان ہیں۔