Feb 07, 2019 07:30 pm
views : 392
Location : Domestic Place
Karachi- Multinational Naval Exercise Aman 2019 to be start tomorrow, Vice Admiral Amjad Khan Niazi
کراچی، کثیر القومی بحری مشق امن 2019 کا آغاز کل سے شروع ہوگا، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی
کثیرالقومی بحری مشق امن 2019 کل سے شروع ہوگی جو 12 فروری تک جاری رہے گی۔ بحری مشق امن 2019 میں پینتالیس
سے زائد ممالک اپنے بحری جہازوں کے ساتھ
اورمندوبین کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔یہ مشق دو اہم مراحل پر مشتمل ہے ،
جس میں ہاربر فیز اور سی فیز شامل ہیں۔ہاربر فییز کے دوران مختلف سیمینارز،
مباحثے اور عملی مظاہروں پر مشتمل ہے۔علاوہ ازیں عالمی سیاست کے تغیروتبدل
، بحیرہ ہند میں ابھرنے والی نئی میری ٹائم جہتوں پر غورو فکرکے موضوع
پر
تین روزہ بین الالقوامی میری ٹائم کانفرنس کا انعقادبھی شامل ہے۔
کثیرالقومی بحری مشق امن 2019 کے سلسلے میں پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ
کوارٹرزمنعقدہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس
ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ
سال 2007 سے مشق امن کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جارہا ہے۔ ماضی قریب میں
پاکستان بہت مشکل ادوار سے گزرا ہے، مگر ہم دہشت گردی اور
خوف و حراس پھیلانے والی قوتوں کے خلاف مستعد کھڑے رہے۔متعدد نقصانات اور
قربانیوں کے باوجود ، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے
جسے اقوام عالم میں اپنے کردار اور اہمیت کا مکمل احساس ہے۔ کسی بھی بحری
قوم کی طرح پاکستان کے بھی میری ٹائم سیکٹر میں قابل قدرمفادات ہیں۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ مشق کا بنیادی مقصد ایک دوسرے کے بحری
نظریات اور کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنا اور سمندر میں درپیش مشترکہ
خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانا ہے۔ یہ مشق شریک ممالک کے دوستانہ
تعلقات میں معاون ہوگی جس سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے اور یکساں طریقہ
کار کی مشق کرنے سے ان بحری خطرات سے نبرد آزما ہونے کا راستہ متعین ہوگا
جس سے ہم سب اثر انداز ہو رہے ہیں ، اجتماعی طور پر امن مشق مشترکہ مقاصد
کے حصول کی کوششوں کے لیے موجودہ خلاءکو پر کرتی ہے۔