Feb 08, 2019 05:00 pm
views : 433
Location : Domestic Place
Lahore- ahead other teams in World Cup preparations, Mickey Arthur
لاہور، ورلڈ کپ کی تیاریوں میں دیگر ٹیموں سے آگے ہیں، آرتھر
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریاں
درست سمت میں گامزن نہیں اور ہم عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کئی
ٹیموں سے آگے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ
دورہ جنوبی افریقہ میں ہم توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے، جنوبی
افریقہ میں وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل ہوتی ہیں لیکن کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے
علاوہ مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی۔
ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ
عرصے میں ہم نے کچھ تجربات کیے ہیں جس میں کچھ کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی
دکھائی اور کچھ ناکام رہے۔ ہمیں کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے
کا موقع دینا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی قابلیت کو ثابت کر سکیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ ہم اپنی بیٹنگ لائن میں زیادہ سے زیادہ لچک لانے کی
کوشش کر رہے ہیں اور اگر ہم کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیں گے تو ہمیں ان کی
صلاحیتوں کا پتہ نہیں چلے گا جس سے ہمیں مشکلات ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے
کلین سوئپ کے بعد ون ڈے سیریز میں 2-3 اور ٹی20 سیریز میں 1-2 سے شکست کا
منہ دیکھنا پڑا۔