پاکستان کرکٹ بورڈ سےمنسلک کینڈی لینڈ کرکٹ اکیڈمی کی
افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔کینڈی لینڈ اکیڈمی کا افتتاح کیپٹن صفی
اللہ شہید کے والد حاجی نور اللہ بادینی نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں، اسکول کے طلبا و
طالبات، قبائلی عمائدین اور سیاستدانوں نے حصہ لیا۔ قومی کھلاڑیوں بشمول محمد آصف اور منظور الہٰی نے
نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے دوروزہ تربیتی کیمپ کا
انعقاد کیا جس میں 270 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹرائیل میں 22 کھلاڑیوں کو منتخب کیاگیا۔ یہ اکیڈمی کھلاڑیوں کی تربیت کے
بعد قومی سطح پر ان کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
تقریب میں رکن قومی اسمبلی
رخشان ڈویژن محمد ہاشہم نوتیزئی، رکن صوبائی اسمبلی بابو محمد رحیم مینگل، ڈپٹی کمشنر
نوشکی عبدالرزاق بلوچ، کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء اظہر علی شیراز، کمانڈر
110ونگ لیفٹیننٹ کرنل محمد آصف نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی کا کہنا تھا کہ نوشکی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، یہاں کے لوگوں نے پاک فوج، سیاسی
میدان، تعلیمی ادبی اور تجارتی پلیٹ فارمز پر اپنا کلیدی کردار ادا کیا
ہے۔کینڈی لینڈ اکیڈمی کے آنے سے مجھے امید ہے کہ انشااللہ کرکٹ میں بھی
نوشکی قومی سطح کے کھلاڑی بھی پیدا کرے گا۔