Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 08, 2019 08:42 pm views : 446

Location : PNCA

Islamabad- 4 Days Iranian Calligraphy Exhibition Starts in Pakistan
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں ایرانی خطاط کی نمائش کا انعقاد

ایرانی قونصل خانے کے اشتراک سے ادارہ فروغ قومی زبان، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے تحت پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں ایرانی خطاط کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش دس فروری تک جاری رہے گی۔ نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور منتظم اعلیٰ ایرانی کلچرل قونصلر محمد رضا کاکا نے کیا۔
نمائش میں خطاط کی خطاطی کو حاضرین نے خوب سراہا اور ایرانی خطاط کی دل کھول کر پذیرائی کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ایران کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں کیا جاتا ہے۔ انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جہاں متعدد تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے وہیں خطاطی نمائش بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
نمائش میں حصہ لینے والے ایرانی خطاط محمد احسان کا کہنا تھا کہ کیلی گرافی کا فن مجھے میرے والد سے ملا، میں اس پیشے سے گزشتہ چودہ برس سے وابستہ ہوں۔ میری والدہ بھی بہت اچھی کیلی گرافر تھیں، پاک ایران اشتراک سے منعقدہ خطاطی کی نمائش کی وجہ سے آج ہم یہاں پر موجود ہیں۔ نمائش میں حصہ لے کر مجھے بہت خوش محسوس محسوس ہورہی ہے۔ نمائش میں ہمارے کام کو سراہا گیا ہے جو کہ ہمارے لئے بہت فخر کی بات ہے۔
ڈائریکٹر افغان مہاجرین اسکول اسلام آبادمحمد شریف صالحی کا کہنا تھا کہ کیلی گرافی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے مجھے مدعو کیا گیا ہے۔ یہاں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے مزید ایونٹس ہوتے رہنا چاہئیں جو کہ برادر اسلامی ممالک کی ثقافت کے فروغ کیلئے بہت ضروری ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved