وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 19 فروری کو عالمی عدالت
انصاف (آئی سی جے) میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق مضبوط کیس پیش
کریں گے۔
مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'کلبھوشن کو
پاکستان سے گرفتار کیا گیا اور اس نے کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، ہمارے
پاس ثبوت ہیں اور ہمارا کیس مضبوط ہے'۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کامزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن افغانستان
کیلئے کوشاں ہے، افغان امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن جادیو کا
کیس 18 سے 21 فروری 2019 کے دوران سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔