پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے والد اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ایک گھر
میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جان کی بازی
ہارنے والوں میں والد اور تین بچے شامل ہیں جبکہ ماں سمیت ایک بچی کی حالت
غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ریسکیو اہلکاروں نے سول
ہسپتال منتقل کردیا۔
دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ احمد خان، تین سالہ راکیمہ اور
چار سالہ نوشیمہ شامل ہیں۔ دم گھٹنے سے حالت غیر ہونے والوں میں ایک خاتون
اور پانچ سالہ حبیبہ بے ہوش ہیں۔
پڑوسی دکاندار انعام اللہ کا کہنا تھا کہ بچوں نے آکر بتایا کہ پڑوسی کے گھر میں ایسا واقعہ
ہوا جب ہم وہا ں پر پہنچے تو دروازہ کھڑکی توڑ کر دیکھا تو گیس کھلی ہوئی
تھی، اسلام اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اسلام کی اہلیہ اور
ایک بیٹی کی حالت نازک ہے۔