Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2019 05:10 pm views : 429

Location : Head Balloki

Head Balloki- PM Imran Khan launches '10 billion tree plantation drive' in Balloki Headworks
  • Urdu

لاہور، وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کا افتتاح کردیا۔
شجرکاری مہم کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا این آر او کا مطلب مجرموں کو معاف کر دینا ہے، ایک این آر او جنرل مشرف نے نواز شریف کو دیا، نواز شریف کو این آر او دے کر کیس روکا اور بیرون ملک جانے دیا، این آر او دینے سے تاثر ہوا طاقتور چور کو پاکستان میں نہیں پکڑا جاتا۔ انہوں نے کہا اتنے اتنے تاریخی خسارے چھوڑیں گے تو قیمت عوام ادا کریگی، وہ کس منہ سے کہتے ہیں 5 ماہ میں پی ٹی آئی نے ٹھیک نہیں کیا، اب کسی کرپٹ آدمی کو رعایت نہیں دی جائے گی، 6 ہزار سے 30 ہزار ارب روپے قرض کر دیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے این آر او دینا اس ملک سے غداری ہوگا، 2 این آر او نے پاکستان کو تاریخی نقصان پہنچایا، این آر او کا مطلب مجرموں کو معاف کر دینا ہے، سرے محل کیس میں قوم کے 2 ارب روپے برباد کئے گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات بہت کم ہیں، میانوالی کا جنگل ختم کر دیا گیا، قبضے ختم کرا کر زمینوں پر جنگلات اگائیں گے۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلے کیلئے درخت لگانا ضروری ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنا شروع ہوگئے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پنجاب کے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں 8 ویں نمبر پر ہے، دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی لاہور اور نئی دلی میں ہے، 10 ارب درخت آئندہ 5 سال میں لگائیں گے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب 18 کروڑ درخت لگائے، ماضی میں حکمرانوں نے قبضہ گروپوں سے ملکر زمینیں ہتھیائیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved