Feb 09, 2019 05:11 pm
views : 426
Location : Supreme Court of Pakistan Karachi Registry
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Challenge Fake Account Case Verdict
کراچی، وزیراعلی سندھ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے فیصلے کو چیلنج کردیا
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مراد علی شاہ
اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ساتھ کیس کو نیب کے
حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا جس کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ نے درخواست دائر
کردی ہے۔
مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں وفاق، نیب اور
جے آئی ٹی کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی
ٹی نے جعلی اکاؤنٹس معاملہ کی تحقیقات کرنا تھی لیکن جے آئی ٹی میرے خلاف
جعلی اکاؤنٹس ٹرانزیکشنز میں ملوث ہونے کا ثبوت نہ لاسکی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی نے شوگر ملز کو سبسڈی کی منظوری دی اور
سبسڈی دینے کی قرار داد پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی جانب سے پیش کی گئی،
مقدمہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے جب کہ
تحریری فیصلہ میں جے آئی ٹی رپورٹ سے نام نکالنے کے زبانی حکم کو شامل نہیں
کیا گیا، معاملہ پر عمل در آمد بینچ تشکیل دینے کا بھی جواز نہ تھا لہذا
سپریم کورٹ فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔