Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2019 05:13 pm views : 427

Location : Domestic Place

Karachi- UN failed to make rights Palestine and Kashmir, Navel Chief
  • Urdu

کراچی، اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
کراچی میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا میری انٹرنیشنل ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشق 2019 میں 45 ممالک شریک ہوئے اور مشرق اور مغرب کی بحریہ جمع ہوئی ہیں، دنیا کی 90 فیصد تجارت سمندر سے ہوتی ہے، جس کے لیے سمندر میں امن قائم کرنا ضروری ہے، تاہم سمندر میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک زمین پرامن نہ ہو۔پاکستان سمندر میں قیام امن کے لیے عالمی اتحاد کا حصہ ہے اور بحیرہ ہند کے شمال، مشرق اور مغرب میں مصروف عمل ہے، پاک بحریہ نے انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف متعدد آپریشن کیے ہیں جبکہ ریجنل میری ٹائم آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام رہی ہے، دنیا کے تمام شورش زدہ ممالک صرف اسلامی ہیں، جن میں مصر، شام، افغانستان اور سوڈان شامل ہیں، کیا اسلامی ملکوں میں عدم استحکام کسی منصوبے کا حصہ ہے؟۔
پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الریاستی دہشت گردی نے ریاستوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، ایسے میں یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا اقوام متحدہ اپنی اہمیت کھوچکی ہے، اس کا جواب ہے جی ہاں اقوام متحدہ واقعی اپنی اہمیت کھوچکی ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ سی پیک ایک معاشی اور تجارتی منصوبہ ہے، اس کے فوجی مقاصد نہیں ہیں، گوادر کا نیول بیس پاکستان افواج کا ہے، کراچی کی طرح گوادر پر بھی دوست ممالک کے بحری جہاز بھی آسکتے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved